وزیر اعظم نے بخارا شہر کے دورے کی تصاویر شیئر کردیں

70

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے بخارا شہر کے دورے کی تصاویر ٹوئٹر پر جاری کردیں۔ اتوار کو تصاویرجاری کرتے ہوئے اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ بخارا کا قدیم شہر جہاں میں گزشتہ جمعے کو گیا، یہ شہر صدیوں تک تحصیلِ علم کا مرکز رہا، میں سلسلہ
نقشبندیہ کے بانی کے مزار پر بھی حاضر ہوا اور فاتحہ خوانی کی۔