قانون کی عملداری کیلیے آخری حد تک جائینگے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

235

لاہور (آئی این پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کسی بھی گینگ یا گروہ کو لاقانونیت یا دہشت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دیںگے‘ قانون کی عمل داری کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ بیان سی ٹی ڈی کے ہاتھوں سرغنہ لادی گینگ کی ہلاکت کے بعد جاری کیا گیا، عثمان بزدار نے کہا کہ سفاک قاتل کو جہنم واصل کرنے والے افسر و اہلکار قوم کے ہیرو ہیں‘ قوم کو سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر نازہے۔