سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پی پی کیخلاف نیا اتحاد بن گیا

76

لاڑکانہ (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ میں عوامی اتحاد کی طرز پر نیا اتحاد بن گیا، اتحاد میں سندھی قوم پرست جماعتیں، تحریک انصاف، جمعیت علما اسلام ف سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ کئی سیاسی رہنمائوں نے بھی اس کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے‘ نئے اتحاد کی پہلی بیٹھک کوٹ داراب خان عباسی کی زیرصدارت ہوئی، جس کی میزبانی علامہ راشد سومرو اور سابق سینیٹر ڈاکٹرصفدرعباسی نے کی، اجلاس میں سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو، سابق وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی، سابق وزرائے اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی، سید غوث علی شاہ و دیگر نے شرکت کی‘ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے خلاف بلدیاتی وآئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔