مالان نے انضمام سے ریکارڈ چھین لیا

243

ڈبلن(جسارت نیوز) جانیمن مالان نے انضمام سے ریکارڈ چھین لیا۔ساتھ افریقی بیٹسمین جانیمن مالان کیریئر کی 6ابتدائی ون ڈے انٹرنیشنل اننگز میں 400سے زائد رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے، انھوں نے آئرلینڈ سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں 177کی اننگز کھیلی تھی، جس کے بعد وہ 483 رنز بناکر نمایاں ترین ہیں۔سابق پاکستانی کپتان انضمام الحق نے کیریئر کے 6ابتدائی ون ڈے میچز میں 406رنز بنائے تھے، ٹام کوپر 392رنزکے ساتھ تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔