مریم کی زبان چچا مودی کا نام لیتے کیوں کانپتی ہے؟ فرخ حبیب

149

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھارت نوازی پر مریم صفدر سے سوالا ت کے جواب مانگ لیے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ مریم صفدر بتائیں ایک تقریب میں 25 مرتبہ عمران خان کا نام تو لیتی ہیں لیکن اپنے چچا مودی اور آر
ایس ایس کا نام لیتے ہوئے کیوں ان کی زبان کانپتی ہے؟، مریم حریت قیادت کی گرفتاری، مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت کی تبدیلی اور مظالم پر کیوں خاموش ہیں؟ ہفتے کو سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مریم صفدر کو کشمیر کی بیٹی بننے کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر آموں اور ساڑھیوں کے تحفوں کو بھولنا پڑے گا، مریم کا ایک روپ نہیں، جب لاڑکانہ جاتی ہیں تو زرداری کی بیٹی بن جاتی ہیں، گلگت بلتستان میں وہاں کی، پنجاب میں پنجاب کی اور آج کل کشمیر کی بیٹی بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا پروپیگنڈا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسڑ بڑھا رہی ہے، اپوزیشن کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ آئے اور بتائے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کون سے ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔