مریم اخلاقیات کی تباہی ‘ تشدد کی حامی جماعت کی وارث ہیں، شہباز گل

166

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر اخلاقیات تباہ کرنے اور تشدد کی حامی سیاسی جماعت کی وارث ہیں۔ ہفتے کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے اسلام گڑھ میں بات کرتے ہوئے 2 چیزیں واضح کردی ہیں ایک یہ کہ وہ اسی جماعت کی موروثی وارث ہیں جو جماعت سب سے پہلے سیاسی اقدار اور اخلاقیات تباہ کرنے والی اور تشدد کرنے والی جماعت ہے۔ اخلاقیات کی بات کریں تو نواز شریف نے سب سے پہلے جونیجو کو دھوکا دیا تھا، پھر اس عمل کے شراکت داروں کو دھوکا دیا، پھر اپنے مخالفین کو گندے طریقے سے ہرانے کیلیے چھانگا مانگا برپا کیا، خرید و فروخت کا آغاز کیا، پھر مخالفین کی زبانیں کٹوانے کی کوششیں شروع کیں اور آخر بڑھتے بڑھتے بات یہاں تک پہنچی کہ نواز شریف نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت عدالت عظمیٰ پر حملہ کردیا اور پھر نواز شریف کی حکومت میں ہی ماڈل ٹائو ن میں حاملہ خواتین کے منہ کے اندر گولیاں ماری گئیں، اسی سیاست کی وارث آج مریم صفدر اسلام گڑھ میں اپنے ووٹروں کو اشتعال دلا رہی تھیں کہ وہ اپنے مخالفین کے اوپر انڈے پھینکیں، پتھرائو کریں، فائرنگ کریںتا کہ کشمیر کے الیکشن کسی طرح منسوخ ہوں۔