پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایے 1500 روپے تک بڑھادیے

130

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پبلک ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا، مسافروں سے اضافی کرایے کی وصولی شروع۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول مہنگا ہوتے ہی کراچی سے دیگر شہروں اور دوسرے صوبوں کو جانے والے ٹرانسپورٹرز نے من مانی کرتے ہوئے کرایے میں 500 تا 1500 روپے تک اضافہ کردیا۔ لاڑکانہ، سکھر، شہداد کوٹ اور شکارپور کے کرایوں میں 500 روپے اضافہ کیا گیا جبکہ کراچی سے پنجاب اور کے پی جانے والے مسافروں سے بھی 1000 سے 1500 روپے اضافی لیے جا رہیہیں۔