امام وخطیب مسجد اقصیٰ کا یہود کا دھاوا ناکام بنانے پر زور

144

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد اقصیٰ کے امام و خطیب شیخ عکرمہ صبری نے 8 ذی الحج کو مسجد اقصیٰ پر آباد کاروں کے دھاووں کی منصوبہ بندی ناکام بنانے کے لیے قبلہ اول میں حاضری یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شیخ صبری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہودی آباد کار 8 ذی الحج کو مسجد اقصیٰ کا تقدس پامال کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس روز فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں زیادہ سے زیادہ حاضری دے کرانتہا پسند یہودی شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔