قومی انڈر 23 فٹبال بلوچستان زور آور سندھ سینٹس کوارٹر فائنل میں

194

ایبٹ آباد ( نمائندہ خصوصی ) قومی انڈر 23 فٹ بال چمپئن شپ میں بلوچستان زوراور اور سندھ سینٹس کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ گزشتہ روز کنچ فٹ بال ہائوس گرائونڈ ایبٹ آباد میں کھیلے گئے یمپیئن شپ کے پہلا میچ میں بلوچستان زورآور اور ہزارہ اسٹار کے درمیان کھیلا گیا جس میں بلوچستان زوراور نے 6-2 گول سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے زوہیب ایوب نے 3 گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی،ا شتیاق دوست نے 2 گول اور محمد آصف نے ایک گول کیا۔ ہزارہ اسٹار کی طرف سردار عباس اور عمر گل نے ایک، ایک گول کیا۔ ریفری کے فرائض احمد رئوف نے انجام دیے۔ دوسرا میچ میں شان پنجاب اور سندھ سینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سندھ سینٹس نے ایک سخت مقابلے کے 1-0سے گول سے شکست دی۔پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول محمد عزیر نے کیا۔آج جمعرات کو مزید 2 میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ سندھ قلندرز اور کے پی کے فالکن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں بلوچستان بازیگر اور پنجاب واریئرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔