میٹرک بورڈ کے امتحانی مراکز کی فہرست جاری

399
فائل فوٹو

کراچی: سندھ بھر میں میٹرک کے سالانہ بورڈ امتحانات کا آغاز 5جولائی سے ہوگا، تمام امتحانی مراکز کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے۔

امتحانی مراکز کی فہرست دیکھنے کیلیے کلک کریں: Exam List

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان میٹرک بورڈ کا کہنا ہے کہ رواں برس میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 3لاکھ 48ہزار 249طلبا شرکت کریں گے، اس سلسلے میں شہر بھر میں 438امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ امتحانات میں کورونا وائرس سے بچنے کیلیے ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا، تمام طلبا احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے امتحانی مراکز میں ماسک پہن کر آئیں۔