سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی کی مختلف افراد سے تعزیت

141

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 66 کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی ، شہاب الدین قریشی، محمد علی، محسن علی، فرحان علی، عاصم، عارف و دیگر نے اپنے مشترکہ الگ الگ تعزیتی بیان میںسابق گھرو وزیر اور ایم پی اے مٹیاری ڈاکٹرمخدوم رفیق زمان کی والدہ، پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی سینئر نائب صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کی معاون ِ خصوصی نسیمہ نازبلوچ کے انتقال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مرحومین کی مغفرت، جنت میں اعلیٰ مقام اور ان کے سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے سندھ کی تاریخ، تہذیب، تمدن اورثقافت کو اردو بولی میں اجاگر کرنیوالا، سندھ اردو ادب کے مشہور ادیب شبیر تابش کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیںادب، فن اور صحافت کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔