شکارپور، ہیڈ محرر نے گولو دڑو تھانے پر ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروائے، متاثرین

181

شکارپور (نمائندہ جسارت) گڑھی یاسین کے گاؤں الیاس ودھیو کے رہائشی محمد الیاس ودھیو، گلشن ودھیو، علی نواز اور دیگر نے شکارپور سیشن عدالت کے باہر اور ایس ایس پی آفس میں گولو دڑو پولیس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گولودڑو تھانے کے ہیڈ محرر حضور بخش ودھیو کے ساتھ زمین کے متعلق ہمارا مسئلہ چل رہا ہے۔ ہیڈ محرر پولیس کا فائدہ لے کر گولو دڑو تھانے پر ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروایا ہے، جس مقدمے میں ہم آج سیشن کورٹ سے ضمانت کرواکر آرہے تھے کہ کورٹ کے مین گیٹ پر گولو دڑو پولیس پرائیویٹ افراد کے ساتھ تلاشی کے بہانے روک کر ہماری گاڑی، اس میں موجود 2 لاکھ روپے نقد، لائسنس یافتہ پستول، زمین کے کاغذات اور دیگر سامان سمیت ہمارے ایک نوجوان بخش علی کو بھی لے کر گئی ہے۔ انہوں نے سیشن جج شکارپور اور ایس ایس پی شکارپور سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔