میہڑ، مسلح افراد گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقد، ودیگر سامان لوٹ کر فرار

139

میہڑ (نمائندہ جسارت) اے سیکشن تھانہ کی حدود منصور کالونی میں گلشیر عباسی اور امتیاز عباسی کے گھر میں پانچ مسلح افراد پانچ لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقد، موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گھر کے مالک گلشیر عباسی نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ نقاب پوش مسلح افراد گھر میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر کمرے میں بند کر کے الماریوں کے تالے توڑ کر 4 لاکھ روپے مالیت کے زیوارت، ایک لاکھ روپے نقد، موبائل فون ودیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب ہیں، ہمارے ساتھ ظلم ہوا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان واپس کرایا جائے۔