میرپورخاص،چوری کی وارداتوں میں اضافہ ،شہری پریشان

83

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص ضلع میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں سے چور درجنوں موٹرسائیکلیں لے گئے جبکہ گھروں میں کود کر طلائی زیورات اور نقد رقم بھی لے کر فرار ہوئے، اسی دوران شہر میں ہیپناٹائس کرکے لاکھوں روپے لے اڑے مگر پولیس ابھی تک کسی بھی گروہ کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ پولیس جرائم پر قابوپائے تاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں میں کمی آسکے۔