حیدرآباد، غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈائون، 5 منتظمین گرفتار

91

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کی آمد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا، ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی مطاہر امین وٹو کا قلعہ گراؤنڈ اور ہالا ناکا روڈ میں قائم غیر قانونی مویشی منڈی کیخلاف کارروائی، مویشی منڈی لگانے پر پانچ منتظمین گرفتار۔ اسسٹنٹ کمشنر کی بلدیہ تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ پر لگنے والی مویشی منڈی پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی، منڈی ختم کرادی، بیوپاریوں کو حتمی انتباہ جاری کردیا گیا، قلعہ گراؤنڈ میں مویشی منڈی کا دوبارہ قیام روکنے کے لیے ایس ایچ او فورٹ شکیل احمد کی سرکردگی میں گرائونڈ کے اطراف بھاری نفری تعینات۔ ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو کا گنجان آبادیوں، سڑکوں سمیت پبلک مقامات پر مویشی منڈیاں روکنے کے افسران کو بھرپور کریک ڈائون کا حکم دیا ہے ۔