ٹنڈو آدم ،منشیات کیخلا ف سماجی تنیموں کی احتجاجی ریلیاں

190

ٹنڈوآدم ( نمائندہ) ٹنڈوآدم میں منشیات کیخلاف ٹنڈوآدم تحریک و امن کمیٹی کی علیحدہ علیحدہ ریلی، سیاسی و سماجی تنظیموں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت ، آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ٹنڈوآدم میں ماوا، گٹکا، سفینہ، آکڑا پرچی کی باقاعدہ دکانیں قائم، جوا،شراب ، سمیت منشیات کی کھلے عام فروخت پر امن کمیٹی و ٹنڈوآدم تحریک کی علیحدہ علیحدہ ریلی نکالی گئی۔ امن کمیٹی کے قلندر بخش ڈیرو، گل حسن شاہ، ایوب میواتی،یامین مغل، کی سربراہی میں ٹہلہ باد سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ دوسری جانب ٹنڈوآدم تحریک کے بانی شاہجہان جونیجو، غلام نبی جگنو، جواد انصاری کی قیادت میں باب شاہنواز سے ٹنڈوآدم پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی ریلی کے شرکاء سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوآدم و گردونواح میں منشیات کی کھلے عام فروخت جاری ہے جبکہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں بھی اس میں ملوث ہیں۔ منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی عملی کارروائی نہیں کی جارہی جبکہ نوجوان نسل اس لت میں مبتلا ہورہی ہے۔ مظاہرین نے آئی جی سندھ سے منشیات کیخلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔