کندھکوٹ، سردار سلیم جان مزاری کی والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین

368

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کشمور کے سینئر مرکزی رہنما سابق ایم این اے، سابق ضلعی ناظم سندھ کی مشہور سیاسی شخصیت چیف آف تمن مزاری سردار سلیم جان مزاری کی والدہ کی نماز جنازہ اسٹیڈیم گرائونڈ نزد مزاری ہاؤس کشمور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم پاکستان سردار میر بلخ شیر مزاری، سردار سلیم جان مزاری، رکن قومی اسمبلی سردار احسان الرحمن مزاری، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری، ایم این اے نصراللہ خان دریشک رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور دیگر سیکڑوں ایم شخصیات نے شرکت کی۔