پختونخوااسمبلی :ایک ہزار118ارب روپے کے بجٹ کی منظوری

240

پشاور(اے پی پی)خیبرپختونخوااسمبلی نے مالی سال2021ء2022کے ایک ہزار118ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی۔صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں مختلف 83محکموں اور اداروں کے لیے مطالبات زرکی منظوری بھی دی گئی ۔گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کااجلاس اسپیکر مشتاق احمدغنی کی زیر صدارت ہو ا۔اپوزیشن ارکان نے ماضی کے برعکس وزیراعلیٰ محمودخان کی کھل کرتعریفیں کیں،بات بات پرشکریہ اداکرتے رہے اوران کی اچھی طرز حکمرانی کی مثالیں دیتے رہے۔اے این پی کے سردار بابک،خوشدل خان،(ن) لیگ کے سردار یوسف ، اختیارولی،پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثنااللہ،جے یو آئی کے نثارگل کاکاخیل ،ریحانہ اسماعیل اور دیگر ارکان نے حکومت پرزوردیاکہ ترقیاتی فنڈمیں منصفانہ طریقہ کاراپنایااوراسکیموںمیںاپوزیشن کو حصہ دیاجائے۔