چیف جسٹس کیخلاف تقریر ، ایف آئی اے کی رپورٹ جمع

155

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس پاکستان کیخلاف مسعود الرحمان کی جانب سے تقریر کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے فرانزک لیبارٹری کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ ایف آئی اے کی طرف سے اپنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توہین عدالت کے مرتکب مسعود الرحمان عباسی کی سوشل میڈیا پر چلنے والی وڈیو اصل ہے، ویڈیو کو ایڈٹ نہیں کیا گیا،مسعود الرحمان عباسی کی ویڈیو دو منٹ 15 سیکنڈ پر مشتمل ہے،ویڈیو سب سے پہلے فیس بک پر دواکاونٹس کے ذریعے اپ لوڈ کی گئی،ویڈیو یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کی گئی۔رپورٹ میں مسعود الرحمان عباسی کی تمام تفصیلات درج کی گئی ہیں۔چیف جسٹس گلزار احمد نے تقریر پر از خود نوٹس لیا تھا۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چار رکنی بنچ 28 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔عدالت نے آئی جی سندھ کومسعود الرحمان عباسی کو پیش کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔