پولیس مقابلے میں زخمی 3 منشیات فروشوں سمیت 7ملزم گرفتار

224

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ‘دیگرکارروائیوںمیں3زخمی ملزموں سمیت 7گرفتار کرلیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی میں پولیس مقابلے میں منشیات فروش ڈکیتی میںملوث ملزم ہلاک ہوگیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق پی آئی بی کالونی پولیس نے مخبر حاص کے اطلاع پر عیسی نگری قبرستان میں چھاپا مارا،ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فا ئر نگ کردی، فائرنگ کے دو طرفہ تبادلہ کے بعد ملزم بختیار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم عبدالرحیم موقع سے فرار ہوگیا ،ہلاک ملزم 21 سے زا ئد کیسوں میں مفرور تھا،ہلاک ملزم حالیہ وقت منشات فروشی ڈکیتی سمیت سنگین جرا ئم میں ملوث تھا۔ دوسری جانب شاہ لطیف پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے کے بعد تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزمان میں ارسلان عرف آصف، ممتاز علی عرف ماما اور رام چند شامل ہیں ۔ نبی بخش اور کلا کورٹ تھانے کی حدد میں دوران اسنیپ چیکنگ موٹر سائیکل لفٹنگ/ منشیات سپلائی میں ملوث ملزمان عمران ولد کریم بخش، محمد علی ولد شوکت علی اور محمد رفیق ولد عبدالغفار کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے یونیورسٹی طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے پستول ،کالا ٹیپ لگا چشمہ اور چوری شدہ رکشہ برآمد کر لیا۔ بغدادی پولیس نے لیاری مہابت خان روڈ سے اغوا کارکوگرفتارکرلیا ۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز نے بتایا کہ ملزم نے50 لاکھ تاوان کیلیے یونیورسٹی طالبہ اغواکرنے کی کوشش کی۔سرفراز نوازنے بتایاکہ 13جون کو طالبہ ملزم کے رکشے میں یونیورسٹی جارہی تھیں کہ رکشہ ڈرائیورنے ابو کتھیان روڈکے قریب رکشہ روکا اور اسلحہ نکال لیا، جس کے بعد ملزم نے طالبہ کے آنکھوں پرایک کالاچشمہ پہنا دیا تاکہ وہ باہر نہ دیکھ سکے۔ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ اسلحہ کے زورپرطالبہ سے موبائل فون بھی چھین لیا، طالبہ نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی اور زخمی حالت میں بھاگ نکلی ملزم نے رکشہ بھی لیاری کلاکوٹ کے علاقے سے چوری کیاتھا، ملزم کیخلاف اس سے قبل 6مقدمات درج ہیں اور یہ عادی جرائم پیشہ ہے۔