پی آئی اے کا4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

241

کراچی( آن لائن ) قومی ائرلائن نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ائر بس 320 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائرلائن نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ائر بس 320 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے نیرو باڈی کے 4 نئے جہاز 6سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا، 4 نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جولائی کے وسط میں پہلا ائر بس 320 پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوگا، دوسرا طیارہ اگست میں شامل ہوجائے گا، مزید 2 طیارے اکتوبر اور دسمبر پی آئی اے کو مل جائیں گے۔