بنگلے لوٹنے والے بین الصوبائی گروہ کے2 کارندے گرفتار

91

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اوکاڑہ اور لاہور میں ڈکیتی کی سنچری کے بعد کراچی آکر ڈیفنس کلفٹن میں بنگلے لوٹنے والے بین الصوبائی گروہ کے دو کارندے ساؤتھ انوسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کرلیے ۔ ایس پی انوسٹی گیشن عمران مرزا کے مطابق ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر درخشاں کے علاقے میں کارروائی کے دوران بین الصوبائی گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلیے، ملزمان گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے، گرفتار ملزمان لاہور پولیس کو 30 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کیلیے کراچی میں وارداتیں شروع کیں۔ملزمان اس سے قبل لاہور اور اوکاڑہ میں گرفتار ہوچکے تھے۔ ملزمان سے لاک توڑنے کے اوزار بھی ملے، ملزمان نے کراچی میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان کے ایک مفرور ساتھی کی تلاش جاری ہے۔