ـ55 سالہ شخص کی ٹارگٹ کلنگ،دیگر واقعات میں 5 جاں بحق

118

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات وپر تشدد واقعات میں 6افراد جاںبحق ہوگئے ، دیگر واقعات میں بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبا ل بلاک 13ڈی ٹو روفی ہیون اپارٹمنٹ کے قریب رکشا سوار ملزمان نے 55سالہ شخص کو ٹارگٹ کرکے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔نعش کو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا جہاں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حق نواز ولد نبی بخش کے نام سے ہوئی۔ ایس ایچ او گلشن محمد افضل کے مطابق ملزمان نے مقتول کو دو گولیاں ماریں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول تحویل میں لے لیے ہیں۔مقتول بنگلے میں ڈرائیوری کرتا تھا،مقتول کا دو دن قبل جھگڑا ہوا تھا۔ شبہ ہے قتل اس جھگڑے کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی تعداد دو تھی ملزمان نے کالے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ مقتول گلشن اقبال مدینہ کالونی کا رہائشی تھا۔ادھر پی آئی ڈی سی سلطان آباد گلی نمبر1 کے قریب گھر میں چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ملک مختیار کے نام سے ہوئی جو نیوی میں فور مین تھا، مقتول بیچلر فلیٹ میں رہتا تھا۔مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤ ن 10نمبر کے قریب 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ اورنگی ٹاؤن الطاف نگر کے قریب ڈمپرمیں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا۔لاندھی 89میں قائم بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سپر ہائی وے الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب تیز فتار گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر زخمیہوگیا ۔دوسری جانب منگھوپیر تھانے کی حدود بلا ک بی محمد گوٹھ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 20سالہ فرزند علی ولد سید فر مان شاہ زخمی ہوگیا ۔ ثمن آباد تھانے کی حدود سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 30سالہ عمران ولد یوسف زخمی ہوگیا ،نیوکراچی سیکٹر11-A صبا سنیما کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے19سالہ نوجوان محسن ولد سکندر زخمی ہوگیا ،اورنگی بلوچ پاڑہ میں رات گئے شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہوگیا،اور رنگی ٹاؤن تھانے کی حدود نو رانی پارک بلو چ گوٹھ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7میں اتفاقیہ گولی چلنے سے 18سالہ جہانزیب ولد محمد علی زخمی ہوگیا ۔منگھو پیرمحمدی گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 20سالہ سلمان ولد فرمان علی زخمی ہوگیا ۔کورنگی 2.5 نمبر غریب نواز اسٹاپ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران30سالہ عابد ولد شفیع محمد زخمی ہوگیا ۔