جماعت اسلامی حلقہ خواتین شرقی کی تربیت گاہ آج صبح 11بجے ہوگی

247

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع شرقی حلقہ خواتین کے تحت 24 جون بروز جمعرات صبح گیارہ بجے ذمہ داران کے لیے تربیت گاہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں مرکزی نگران شعبہ تعلیم عائشہ یاسمین ’’قیادت کے اوصاف‘‘پر تذکیری گفتگو کریں گی اسکے بعد رپورٹ سسٹم پر ورکشاپ کروائی جائے گی اور آخر میں ناظمہ ضلع ندیمہ تسنیم کلیدی خطاب کریں گی،ناظمہ ضلع شرقی ندیمہ تسنیم نے تمام ذمہ داران کو بروقت پہنچنے کی تاکید کی ہے۔