پاکستان کی ترقی کے لیے گجربرادری نمایاں کرداراداکررہی ہے،علیم گجر

190

کراچی( آن لائن)انجمن گجراں سندھ کے صدارتی امید وار چودھری علیم الٰہی گجر نے لائنز ایریا میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں گجر برادری کے افراد موجود ہیں جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کار ہائے انجام دے رہے ہیں ۔ ہم برادری کی فلاح و بہبود کے لیے پہلے سے زیادہ منظم اور متحد ہو کر کام کریں گے کیونکہ برادری کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے اور وہ چاہتی ہے کہ با قاعدہ الیکشن کے ذریعے گجر برادری کو حقیقی نمائندگی حاصل ہو۔