پشاور، وزیر خزانہ نے 3نئے بیڈمنٹن کورٹس کا افتتاح کردیا

104

پشاور(جسارت نیوز)ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخوا کے میگا پرواجیکٹ کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کے سلسلے میں حیات آبادا سپورٹس کمپلیکس پشاور میں 3 نئے سینتھیٹک بیڈمنٹن کورٹس کا افتتاح وزیر صحت وخزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے گزشتہ روز کیا ، ان کے ہمراہ ڈائریکٹرجنرل اسپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک ، ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی ،ڈپٹی ڈائریکٹرارسلان احمد، ڈی ڈی زاہد علی شاہ ، شاہد حسین ، ایڈمنسٹریٹر سید جعفر شاہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، وزیر اعلی محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری کھیل عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسفندیار خٹک کی نگرانی ورہنمائی میں سہولیات کھیل پرواجیکٹ میں گزشتہ روز حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں 3 نئے بیڈمنٹن کورٹس کا افتتاح صوبائی وزیر تیمور خان جھگڑا نے کیاانہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور ملک کا واحد شہر ہوگا جہاں 2 انٹرنیشنل کرکٹ گرانڈ موجود ہوں گے۔اس سال ان اسٹیڈیمز پر کام مکمل ہو جائے اور آئندہ سال سے پاکستان سپر لیگ سمیت بین الاقوامی میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔