ایف بی آر نے تعمیراتی شعبے کو ایمنسٹی دینے کامطالبہ مسترد کر دیا

168

اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد نے پورے تعمیراتی شعبے کو ایمنسٹی دینے اور ٹیکس شرح 7فیصد سے ایک فیصد کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا، ٹیکس شرح ایک فیصد کرنے سے خزانے کو 200ارب نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ روز چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد نے ایک بیان میں کہا کہ پورے تعمیراتی شعبے کو جنرل امینسٹی اسکیم دینے کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا ہے، سڑکیں اور پل بنانے والے کنٹریکٹرز اور کمپنیوں نے ایمنسٹی اسکیم کا مطالبہ کیا تھا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پورے تعمیراتی شعبے کو ایمنسٹی اسکیم نہیں دے سکتے ہیں جبکہ تعمیراتی شعبے کی جانب سے ٹیکس شرح ساڑھے 7فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کرنے کا مطالبہ بھی مسترد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹرز کے لیے ایک فیصد ریٹ مقرر کرنے سے خزانے کو 200ارب نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔