کشمیر پریمیئر لیگ ، شاداب خان باغ اسٹالینز کے ائیکون بلیئر منتخب

175

اسلام آباد(سید وزیر علی قادری )پاکستان کرکٹ کے ایک ممتاز آل راؤنڈر اور نوجوان کھلاڑی شاداب خان کو کشمیر پریمیر لیگ کی چھٹی فرنچائز ، باغ اسٹالینز کے لیے آئیکون پلیئر منتخب کیا گیا ہے۔لیگ کا باقائدہ آغاز 6 سے اگست تک مظفرآباد ،آزاد جموں و کشمیر میں ہوگا۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ مجھے بطور آئیکون پلیئر کی حیثیت سے باغ اسٹالینز میں شامل ہونے پر فخر ہے اور ٹیم کو ایک عظیم کامیابی کی طرف لے کے جاؤں گا۔گفتگوکرتے ہوئے حمید مشترک مالک نے کہا کہ میںاسٹالینز کے خاندان میں شاداب کو دیکھ کر بہت متاثرہواہوں۔اتنی چھوٹی عمر میں شاداب کی کارکردگی غیرمعمولی رہی ہے۔ وہ واقعی ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے لیے ایک آئیکون ہیںاور اعوان مشترک مالک نے کہامجھے انتہائی فخر ہے کہ شاداب نے اتنی کم عمر میں یہ مقام حاصل کیا ہے۔ مظفر آباد میں شاداب ،اسٹیلینز کو کامیابی کی طرف لے کر جائیں گے۔