بھارت : کالے قانون کے تحت 5 برس میں 8 ہزار افراد گرفتار

103

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت میں کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت گزشتہ 5برس میں تقریباً 8ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ان پر گرفتاری کے بعد بھارت مخالف سرگرمیوں کے الزام میںکیس چلایا گیا۔ ان میں سے محض 155لوگوں پر ہی دہشت گردی سے جڑے الزام ثابت کیے جاسکے۔ بھارتی سرکاری ادارے این سی آر بی کے ریکارڈز کے مطابق سال 2019 میں یو اے پی اے کے تحت سب سے زیادہ مقدمات منی پور میں درج کیے گئے تھے۔دوسری جانب 5سال جیل میں گزارنے کے بعد بنگلور میں ایک عدالت نے محمد حبیب کو رہا کردیا جنہیںدہشت گردی سمیت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت مختلف الزامات لگاکر گرفتار کیا گیا تھا۔این آئی اے عدالت کے ان پر لگائے گئے الزامات سے بھری کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔