سرکاری افسر کی ڈیپوٹیشن کی مدت 3سال ہوگی، لاہور ہائیکورٹ

252

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری افسران کی ڈیپوٹیشن کی مدت اور ڈیپوٹیشن کے دوران ٹرانسفر کے حوالے سے اہم فیصلہ سنا دیا ،سرکاری افسر کی ڈیپوٹیشن کی مدت 3 سال ہے جبکہ اس دوان مجاز اتھارٹی کسی بھی وقت افسر کو واپس اس کے محکمے میں بھیج سکتی ہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شان گل نے 16صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ اکائونٹس آفس اسلام آباد نے درخواست گزار کی خدمات ڈیپوٹیشن پر محکمہ فوڈ اسلام آباد کے سپرد کیں،درخواست گزار کی فیلڈ آڈٹ اور اکائونٹس سے متعلق ہے لہٰذامحکمہ فوڈ میں تعیناتی بھی اندرونی آڈٹ کے لیے تھی،درخواست گزار کی 3سال کی مدت میں6ماہ کی کمی کردی گئی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار یہ واضح کرنے میںناکام رہے کہ ان کے کون سے آئینی حقوق متاثر ہوئے،پنجاب سول سروس ایکٹ 1974 میں ڈیپوٹیشن کے طریق کار کو وضع نہیںکیا گیا،عدالت عظمیٰ نے اپنے متعدد فیصلوں میں ڈیپوٹیشن کی تعریف کی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخو است گزار محکمہ کے کرپشن کے خلاف نیب یا اینٹی کرپشن سے رجوع کرسکتا ہے ،عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے۔