پارلیمان میں رام کہانی سنا کر قوم کا وقت ضائع کیا گیا‘ عثمان بزدار

439

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بے مقصد اور بے سمت تقریروں سے قوم کی خدمت نہیں ہوتی۔ عوام کی خدمت کے لیے تقریریں یا بھاشن نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ خودنمائی اور خودستائش میں مبتلا بے ربط تقریریں کرنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے۔ پارلیمنٹ میں رام کہانی سنا کر قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا گیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ قوم کو کچھ پتا ہی نہیں چلا کہ یہ بجٹ پر بحث کا آغاز تھا یا خود نمائی کی جھوٹی داستان۔ نام نہاد لیڈر آج بھی وہی بھاشن دے رہے ہیں جو وہ پہلے دیتے آئے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین اور عوام دوست بجٹ پر ان کی مایوسی اور بے بسی سب کے سامنے عیاں تھی۔ خلوص نیت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔