تائیکوانڈو کھیل کے فروغ کیلیے پاکستان کی بھر پور مدد کی جائیگی ، کیو سیوک لی

232

بیروت(جسارت نیوز)ورلڈتائیکوانڈو ایشیا کے صدرپروفیسرکیوسیوک لی (Prof.Kyu Seok Lee) نے کہا ہے کہ پاکستان میں تائیکوانڈو کے کھیل کو فروغ دینے کے لیے ہماری مکمل سپورٹ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کو حاصل رہے گی۔ بیروت میں جاری ایشین تائیکوانڈو چمپن شپ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کے تمام کھلاڑیوں،ٹیم آفیشلزاور خصوصا فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم جنجوعہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوہاد نوفل انڈور اسٹیڈیم میں صدر سائوتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن اور ٹیم لیڈر پاکستان عمر سعیدسے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا ۔ورلڈ تائیکوانڈو ایشیاء کے نائب صدر افتخار تبسم،فیڈریشن کے سیکریٹری مرتضی بنگش اور انفرادی ایگزیکٹو ممبر پی ٹی ایف اشفاق احمد بھی اس موقع پر موجودتھے ۔پروفیسر کیو سیوک لی نے رواں سال نومبر میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی چیف آف آرمی اسٹاف جی ون پاکستان اوپن تائیکوانڈو چمپئن شپ کیلیے اپنی نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے پی ٹی ایف کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی پروفیسر کیو سیوک لی کاکہنا تھا کہ میں اس سال پاکستان میں تائیکوانڈو کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو دیکھنے کے منتظر ہوں، عمر سعید نے تائیکوانڈو کھیلنے والے جنوبی ایشیائی ممالک کو تسلیم کرنے اور ان کی حمایت اورپاکستان میں تائیکوانڈو کی مسلسل سرپرستی کرنے پر صدر ڈبلیو ٹی ایشیا ء پروفیسر کیو سیوک لی کا شکریہ اداکرتے ہوئے ساؤتھ ایشیاء اور پاکستان میں آئندہ ہونے والے تائیکوانڈو ایونٹس کی منصوبہ بندی اور تیاریوں سے آگاہ کیا عمر سعید نے اس موقع پرپروفیسر کیو سیوک لی کو پہلے چیف آف آرمی اسٹاف جی ون پاکستان تائیکوانڈو چمپئن شپ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ میٹنگ کے دوران کھیلوں کاسامان تیار کرنے والی معروف انٹرنیشنل کمپنی کومبیکس اسپورٹس کی ڈبلیو ٹی ایشیا سے وابستگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

p