تمام پاکستانی مذہبی ہم آہنگی کے علم بردار ہیں‘ قومی اقلیتی کمیشن

295

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وزارت مذہبی امور میں چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن چیلارام کیوالانی کی زیر صدار ت کمیشن کا دسواں اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزارتِ قانون، اطلاعات، انسانی حقوق، شماریات، اسلامی نظریاتی کونسل، صوبائی وزارتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ چیلا رام کیولانی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان اور غیر مسلم مذہبی ہم آہنگی کے علم بردار ہیں۔پاکستان میں مثالی بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن نے کہا کہ کمیشن کے تمام ارکان علاقائی سطح پر مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے کوششیں تیز کریں۔ قومی اقلیتی کمیشن وزارتِ مذہبی امور کے رولز آف بزنس کے مطابق آگے بڑھے گا۔قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق NCMRایکٹ 2020ءکے ڈرافٹ پر تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی جاری ہے۔