اسلام آباد یونائیٹیڈ پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

274

ابوظبی(جسارت نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 6 کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ پاکستان سپر لیگ سکس کے دلچسپ مقابلے ابوظبی میں جاری ہیں جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ 2016 اور 2018 کی پی ایس ایل چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ 8 میچز میں 12 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن پر ہے، پشاور زلمی 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور لاہور قلندرز اتنے ہی پوائنٹس لے کر تیسرے نمبر پر ہے، یہ دونوں ٹیمیں بھی 8، 8 میچز کھیل چکی ہے۔ملتان سلطانز کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔