کورنگی میں دوملزمان مکینوں کے ہاتھوں چڑھ گئے

120

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں نقلی پستول سے ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان کوعلاقہ مکینوں نے پکڑکر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس کے مطابق کورنگی کراسنگ نزد اللہ والا ٹاون میں دو ملزمان نقلی پستول سے شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس ایک شہری نے ملزمان کے پاس نقلی پستول دیکھ لی جس پر شہری نے ایک ملزم کو پکڑا تو علاقہ مکین بھی ملزمان پر ٹوٹ پڑے ،علاقہ مکینوںنے دو ڈاکو کر پکڑ کر خوب دھلائی اور تشدد کے بعد ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور بچوں کا پستول برآمد ہوا