مزارات کو ایس او پیز کے تحت  فوری کھولا جائے‘سنی تحریک

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن کراچی کے صدر محمد آفتاب قادری نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے مزارات کو ایس او پیز کے تحت فوری کھولا جائے مزارات کی بندش پاکستان کے 80فیصد طبقے کی مذہبی آزادی سلب کرنے کی مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ 65 کی جنگ ہو یا 71 کی، جنگی حالات میں بھی مزارات ِ اولیا کرام کو بند نہیں کیا گیا سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی سندھ اسمبلی میں برملا کہہ چکے ہیں کہ کراچی سید عبداللہ شاہ غازی ؒکی وجہ سے محفوظ ہے اگر اولیائے کرام کی وجہ سے کراچی سونامی سے محفوظ رہ سکتا ہے تو یقینا کرونا کی وبا سے بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔