آرگنائزڈ کرائم کی رپورٹ پر تادیبی کارروائی ہوگی،ایس ایس پی ضلع کورنگی

85

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ضلع کورنگی میں جس تھانے کی حدود میں آرگنائزڈ کرائم کی رپورٹ ملی ایس ایچ او ،اور ہیڈ محرر کے خلا ف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، ایس ایس پی ضلع کورنگی شاہ جہان خان نے ضلع کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ محررز کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جس تھانے کی حدود میں کسی بھی جرم کا اڈا پایا گیا وہ تھانیدار نہیں رہے گا۔ بلکہ ایسے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کے خلاف سخت ترین محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وہ اپنے دفتر میں ضلع کورنگی کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور ہیڈ محررز سے میٹنگ کر رہے تھے۔ میٹنگ میں ایس ایس پی ضلع کورنگی شاہ جہان خان نے افسران کو متنبہ کیا کہ اگر کسی تھانے کی حدود میں کوئی جرائم کا خفیہ ٹھکانہ ہے تو اس کے خلاف فوری ایکشن اور خاتمہ کیا جائے۔ اور تین دن میں پورے ضلع کو جرائم کے اڈوں سے پاک کر دیا جائے۔