سابق ڈی ایس آر کی بحالی، سروسز ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف درخواست پر نوٹس

73

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے لیاری میں وائن شاپ سے 60 ہزار روپے بھتا وصولی کے الزام میں بحال کیے جانے والے سابق ڈی ایس آر کی بحالی کے سروسز ٹربیونل کے فیصلے خلاف درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔عدالت عظمیٰ نے رینجرز کے سابق ڈی ایس آر بشارت علی کے خلاف بھتا خوری سے متعلق سروسز ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف رینجرز کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سروسز ٹربیونل کا ڈی ایس آر کی بحالی کا فیصلہ معطل کردیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا عدالت میں کہناتھا کہ سابق ڈی ایس آر بشارت پر الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی گئی تھی، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں بشارت علی کو برطرف کیا گیا تھا، سروس ٹربیونل نے بشارت علی کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا، ڈی ایس آر بشارت کاکہنا ہے کہ رقم اہلکار امداد نے وصول کی تھی، اہلکار امداد نے اپنے بیان میں خود اعتراف کیا۔