آئندہ مالی سال میں ا سپورٹس کے بھرپور ترقیاتی کام کئے جائیں گے، تیمور خان بھٹی

678

 

لاہور (جسارت نیوز)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ ا سپورٹس کے فروغ و ترقی اور کھلاڑیوں کو ا سپورٹس کی جدید سہولیات کی فراہمی کے لئے آئندہ مالی سال میں ا سپورٹس کے بھرپور ترقیاتی کام کئے جائیں گے، آئندہ مالی سال 2021-22 میں ا سپورٹس کے بجٹ میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اسپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 6 ارب15کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ا سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ صوبہ میں اسپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں تاکہ نوجوان جدید سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے کھیل کو بہتر بنائیں اور ملک وقوم کا نام روشن کریں، گزشتہ روز بیان میں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ3 سال میں اسپورٹس کے سینکڑوں منصوبے مکمل کئے ہیں، آئندہ مالی سال 2021-22 میں کرکٹ، ہاکی اور دیگر کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ایک ارب50 کروڑ روپے کی لاگت سے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹر جبکہ لاہور میں 250 ملین روپے کی لاگت سے ہاکی کا ہائی پرفارمنس سنٹر قائم کریںگے، لاہور میں اسپورٹس ویلیج بنانے کے لئے 4ارب روپے رکھے گئے ہیں، 17نئے تحصیل اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کے لئے 2ارب روپے مختص کئے ہیں، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا ہے کہ صوبہ بھر میں 500 ملین روپے کی لاگت سے 250 سافٹ سپورٹس فیسلیٹیز گرائونڈز مکمل کئے جائیں گے۔لاہور، راولپنڈی، رحیم یار خان اور جھنگ میں 400 ملین روپے کی لاگت سے کمپیٹیشن لیول کے سوئمنگ پول بنائے جائیں گے۔