ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کردیں گے‘ وزیر اطلاعات سندھ

305

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پروموشن ویکسی نیشن کے بعد ملے گی جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی موبائل سم بندکردی جائے گی۔ وزیر اطلاعات سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے بچنے کے لیے ویکسین اہم ترین ہتھیار ہے‘ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ ویکسین ہر شہری کو لگے‘ وفاقی و صوبائی حکومت ویکسی نیشن کے حوالے سے سہولت فراہم کر رہی ہے‘ سندھ حکومت نے تمام ملازمین کو ویکسین لگوانے کا پابند کردیا ہے۔