پاکستان کے افتخار تبسم ورلڈ تائیکوانڈو ایشیا کے نائب صدر منتخب

156

بیروت/ لبنان(جسارت نیوز) ورلڈتائیکوانڈو ایشیا کے صدرپروفیسرکیوسیوک لی (Prof.Kyu Seok Lee) کی صدارت میںجنرل اسمبلی کا اجلاس بیروت میں منعقد ہوا اجلاس میں کوریا۔ پاکستان۔ افغانستان ۔ ایران ۔ منگولیا۔عراق۔متحدہ عرب امارات ۔ قطر۔ ازبکستان،چائینیزتائپے ۔فلسطین۔ فلپائن۔ جارڈن اورمیزبان لبنان کے نمائندوں کی شرکت کی جبکہ ویڈیولنک کے ذریعے بھوٹان۔بنگلہ دیش۔ بھارت۔ چائنا۔ نیپال۔ ہانگ کانگ۔ انڈونیشیا۔ جاپان۔مکائو۔سعودی عرب اورتھائی لینڈ کے نمائندے نے شرکت کی۔ ساوتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر اورپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر عمرسعید اور سیکریٹری جنرل مرتضی بنگش نے پاکستان کی نمائندگی کی جنرل اسمبلی اجلاس کے آغاز میں ورلڈتائیکوانڈو ایشیاء کے نائب صدرسنگاپورکے میلنکوی کے انتقال پرایک منٹ کی خاموشی اختیارکی اجلاس میں ساوتھ کوریا کو 25 ویں ایشین تائیکوانڈو چمپین شپ کی میز بانی دی گئی ایران 5 ویں WT President Cup, ایشیا ریجن اور 11 ویں ایشین کلب چمپین شپ کا میزبان ہوگاپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے سا بق صدر اور موجودہ ایڈ وائزر افتخار تبسم کوورلڈ تائیکوانڈو ایشیاء کے نائب صدر کیلیے منتخب کیاگیا اس موقع پر ساوتھ ایشین تایکونڈو ایسو سی ایشن کے صدر عمر سعید کاکہنا تھا کہ پاکستان رواں سال نومبر میں چیف أف أرمی اسٹاف پاکستان اوپن G-1 تائیکوانڈو چیمپئین شپ کا انعقادکرے گا۔