شکیب الحسن پر تین میچ کی پابندی، 5 لاکھ ٹکہ جرمانہ

276

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بنگلادیش کے اسٹار کھلاڑی شکیب الحسن ایک ہی میچ میں2 مرتبہ آن فیلڈ امپائر کے فیصلے پر اپنا غصہ نکالنے کے باجود بڑی پابندی سے بچ گئے۔وہ ڈھاکا پریمیئر لیگ کے3 میچ نہیں کھیل سکیں گے، جبکہ 5 لاکھ ٹکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ڈھاکا پریمیئر لیگ میں شکیب الحسن محمڈن اسپورٹنگ کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔ جمعہ کو ابہانی لمیٹڈ کے خلاف میچ کے دوران ایک موقع پر شکیب الحسن کی گیند پر امپائر نے بیٹسمین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تو شکیب الحسن نے پاؤں کی ٹھوکر سے وکٹیں گرادیں اور امپائر سے بحث بھی کی۔اس واقعے پر شکیب الحسن نے اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اب اْن سے ایسی حرکت دوبارہ نہیں ہوگی۔ شکیب الحسن کو لیول تھری کی خلاف ورزی کرنے پر3 میچ کے لیے معطل کردیا گیا ہے اور5 لاکھ ٹکہ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔