یوفیفاچمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں ترکی نے اٹلی کو شکست دے دی

177

میڈرڈ (جسارت نیوز) یورپیئن فٹ بال چمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں اٹلی نے ترکی کو 3-0 سے ہرا دیا۔یوئیفا کے زیر اہتمام یورپیئن چیمپئن شپ میں اولمپک اسٹیڈیم، اٹلی میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم اٹلی نے ترکی کو بآسانی صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ 53 ویں منٹ میں ترکی کے میریح ڈیمیرل نے اون گول کرکے اٹلی کو برتری دلا دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے دوسرا گول سیرو اموبائل نے 66 ویں جبکہ تیسرا گول لورینزو انسائن نے 79 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ ترکی کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔