.رواں سال 20 ہزار 7 سو 76 شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے

152

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی، رواں سال کے پانچ ماہ میں لوٹ مار کے دوران ہزاروں شہری قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے۔رواں سال 5 ماہ میں جرائم میں ریکارڈ اضافہ، 25 تھانے گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کی وارداتوں سے متعلق حساس قرار دیدیے گئے جن میں زمان ٹائون، کورنگی، سرجانی، عوامی کالونی، تیموریہ، جمشید کوارٹرز شامل ہیں۔5 ماہ میں سب زیادہ موٹر سائیکلیں زمان ٹائون سے چھینی اور چوری ہوئیں، 20 ہزار 7 سو 76 شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے۔ 13 ہزار 150 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری ہوئیں۔ 10 ہزار 2 سو 38 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے۔گزشتہ برس یہ تعداد 7 ہزار 3 سو 47 رہی، کراچی والے 770 گاڑیوں سے بھی محروم ہوئے۔ سال کے ابتدائی 5 ماہ کی کل تعداد 609 تک پہنچ گئی، اغوا برائے تاوان 9، بھتا خوری کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے۔