راشی افسران سے نمٹنے کا واحد راستہ کپیسٹی ٹیکس ہے،وجیہ الدین

94

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عام لوگ اتحاد کے رہنما جسٹس (ر) وجیہ الدین نے بجٹ کو ففٹی ففٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چور و راشی افسران سے نمٹنے کیلئے واحد راستہ کپیسٹی ٹیکس ہے۔ سرکلر قرضوں سے قوم چھٹکارا تب ہی پائے گی جب چھوٹے بجلی صارفین کو بلا واسطہ سبسڈی ادا ہوگی۔ ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی انوائس بنتے ہی FBR کو ارسال یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم بجٹ کو 50:50 اس لئے کہہ سکتے ہیں کہ اس میں افزائش یا بڑھوتری کا عنصر واضح ہے ،جیسے زراعت، کاروبار و صنعت کو مالی محرکات باہم پہنچانا وغیرہ۔ لیکن مار وہیں کھائی جہاں سے عوام ہمیشہ ڈسے گئے ہیں۔ یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ افسر نے رشوت لینی ہے اور ٹیکس نہ دہندہ سرمایہ دارکو سہولت کاری ضرور مہیا کرنی ہے۔ IMF نے موجودہ پروگرام شروع کرتے وقت متنبہ کیا تھا کہ پاکستانی معیشت 10 کھرب ٹیکس کے بریکٹ میں آتی ہے، پھر بھی اس بجٹ کو 5.8 کھرب پر محدود کیا گیا ہے، جو بھی شاید بازیاب نہ ہو پائیں۔