ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاءکو عہدے سے ہٹا دیا گیا

228

اسلام آباد ( خبر ایجنسیاں ) وفاقی حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاءکو عہدے سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے انتہائی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے پانامہ کیس میں بننے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ رہنے والے اور ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاءکو عہدے سے ہٹا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے واجد ضیاءکو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔آئی جی کے پی کے ثناءاللہ عباسی کو نیا ڈی جی ایف آئی اے لگایا گیا ہے۔جبکہ واجد ضیا کو نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صلاح الدین کو آئی جی ایف سی لگا دیا گیا۔اور معظم جاہ کو آئی جی کے پی کے لگایا گیا ہے۔19 دسمبر 2018ءکو واجد ضیاءکی 22ویں گریڈ میں ترقی کی گئی تھی۔اس موقع پر واجد ضیا کی خدمات ایف آئی اے سے لے کر ریلوے پولیس کے حوالے کی گئی تھی۔