نئے پاکستان میں پی ڈی ایم کی منفی سیاست نہیں چل سکتی‘عثمان بزدار

195

لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، لوٹ مارکے کلچر کو دفن کردیا ۔انہوںنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ڈھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کرپشن سے پاک اور معیاری منصوبے ہماری حکومت کا طرہ امتیاز ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے دامن پر اسکینڈل یا بدعنوانی کا کوئی داغ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے۔ قومی وسائل میں خیانت کرنے والوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔