وزیر اعظم عمران خان اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

388

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں کرونا صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، کرونا وائرس اور ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے  برطانیہ اور پاکستان درمیان اعلی سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا، اس موقع  پروزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امید کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کی کوششوں کو سراہا اور اپنے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کی طرف سے کورونا کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

بورس جانسن نے افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ افغان حکومت کی سفارتی اور ترقیاتی مدد ‏جاری رکھے گا، ‏برطانوی وزیراعظم نے یواین ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم عمران خون کو مبارکباد ‏دی اور دونوں رہنماؤں نے کورونا کے خلاف مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے ماحولیاتی آلودگی کیخلاف عمران خان کی کاوشوں کو بھی سراہا، ان کاکہنا تھا کہ ماحلولیاتی آلودگی کیخلاف اقدامات قابل تعریف ہے،