راجر فیڈرر کا فرنچ اوپن میں فاتحانہ آغاز

336

پیرس(جسارت نیوز)سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔ سوئس اسٹار نے پہلے میچ میں ڈینس اسٹومن کو شکست دی۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلے پیرس میں جاری ہیں۔ ریکارڈ 20گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر نے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کو بآسانی 2-6 ، 4-6 اور 3-6 سے شکست دی ۔