حماس کی طاقت اور اسرائیل کی بےبسی، اسرائیلی مبصر کا تجزیہ

860

اسرائیلی صحافی اور آرمی ریڈیو کے مبصر جیکی خوجی نے لکھا ہے کہ حماس کیخلاف 30 سال کی اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے باوجود یہ تحریک اسرائیل سے زیادہ مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔

حماس کیسے اسرائیل کے مقابلے میں کمیاب ہے؟ جیکی خوجی نے اسرائیلی اخبار ماریوو کو اس حوالے سے اپنا تجزیہ لکھ کر دیا ہے۔

تحریر میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت ، عمارتوں اور سرنگوں کو بھاری اسلحے سے تباہ کرنے کے باوجود حماس کے جنگجو اسرائیل کو بغیر کسی جارحیت کے مشتعل کر رہے ہیں۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے حماس کی ہمت بڑھتی جارہی ہے۔

خوجی نے یہ بھی لکھا کہ غزہ میں حالیہ جارحیت کی شروعات حماس نے نہیں کی تھی لیکن اُنہوں نے اسرائیل پر حملہ کرنے کی ہمت دکھائی۔ اور یہاں تک کہ جب اُن کے پاس گولہ بارود ختم ہوگیا تو انہوں نے فوری طور پر اسرائیل کو مزید وارننگ جاری کرنے کیلئے آتش خیز غبارے اسرائیل کی جانب بھیجے۔

خوجی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ عمل بالکل شکست خوردہ قیادت کے عمل کی طرح نہیں تھا۔ حماس بار بار اسرائیل کی تذلیل کررہا ہے۔